عثمان خان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی کامیابی کے لیے پرامید
لاہور (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی زیر نگرانی آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکا کیپیٹلز کی نمائندگی کرتے ہوئے عثمان خان نے کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کوچ مائیک ہیسن نے ورلڈ کپ سے پہلے ہمیں کافی اچھی طرح سے تیار کیا ہے ۔ ٹیم ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیل کر بھرپور تیاری کرے گی۔