امپائر علیم ڈار کا لاہور چیمبرکا دور تھلیسیمیا آگاہی کی اہمیت اجاگر کی

امپائر علیم ڈار کا لاہور چیمبرکا دور تھلیسیمیا آگاہی کی اہمیت اجاگر کی

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) عالمی شہرت یافتہ کرکٹ امپائر علیم ڈار، معروف اداکار اور سماجی کارکن افتخار ٹھاکر کے ہمراہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پہنچے اور چیمبر کے صدر فہیم الرحمٰن سہگل سے ملاقات کی۔

 اس دورے کا مقصد علیم ڈار فاؤنڈیشن کے ذریعے تھلیسیمیا کے شکار بچوں کی مدد اور آگاہی کے کام کو اجاگر کرنا تھا۔ لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمٰن سہگل نے فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا، \"علیم ڈار فاؤنڈیشن کا کام واقعی قابل تعریف ہے ۔ تھلیسیمیا کے خلاف لڑائی میں طبی مدد کے ساتھ ساتھ روک تھام بھی ضروری ہے ، اور ہم اس نیک مقصد کی حمایت کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ لاہور چیمبر فاؤنڈیشن کے مشن میں تعاون کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں