میرا ابھی ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے :اسٹیو اسمتھ
سڈنی (سپورٹس ڈیسک) عثمان خواجہ کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد اسٹیو اسمتھ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ان کا کرکٹ چھوڑنے کا ابھی کوئی خاص ارادہ نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عثمان خواجہ کے ریٹائرمنٹ کے بعد آسٹریلوی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہوگی اور ایسی صورتحال میں ان کا کھیلنا بہت اہم ہے ۔