قومی ٹیم کے بیٹر امام الحق بیٹی کے باپ بن گئے
لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق بیٹی کے باپ بن گئے ۔
امام الحق نے انسٹاگرام پر ننھی شہزادی کی ایک جھلک شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے گھر میں آنے والی ننھی مہمان کی آمد سے آگاہ کیا۔ امام الحق نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے شائقین کو خوشخبری سنائی کہ انہوں نے بیٹی کا نام انارا حق رکھا ہے ۔ امام الحق نے کہا کہ اللہ نے بیٹی سے نوازا ہے ، جس کا نام انارا حق رکھا ہے ۔ انارا کے نام کا مطلب ’’روشنی کی کرن‘‘ہے ۔