اوپن انٹرنیشنل سکواش،مینز ٹائٹل مصر کے محمد زکریا نے جیت لیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)کراچی اوپن انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 2026 کامینز ٹائٹل عالمی جونیئر چیمپئن مصر کے محمد زکریا نے جیت لیا۔
پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ انعامی رقم2لاکھ 42 ہزار 5سو ڈالرز کا ٹورنامنٹ کے فائنل میں عالمی نمبر 11 مصر کے محمد ذکریانے ہموطن سیڈ 6عالمی نمبر 14آل ابو العنین کو دلچسپ مقابلے کے بعد2-3سے شکست دی۔فاتح نے ٹرافی کے ساتھ 20ہزار 9 سو ڈالرز کی انعامی رقم بھی حاصل کی،رنر اپ کو 13ہزار 2سو ڈالر ملے ، سیمی فائنل میں محمد زکریا نے ٹاپ سیڈ و عالمی نمبر 4 کریم الجواد کو اپ سیٹ شکست دی تھی، آل ابو العنین نے سیمی فائنل میں سابق عالمی چیمپئن و سیڈ 4 انگلینڈ کے عالمی نمبر 9 محمد الشورباگے کو ہرا یا تھا۔