سبالینکا،سوائٹک اور کوکو گرینڈ سلام برتری کیلئے پرعزم

 سبالینکا،سوائٹک اور کوکو گرینڈ سلام برتری کیلئے پرعزم

میلبورن (سپورٹس ڈیسک)بیلا روس کی ٹینس سٹار ارینا سبالینکا ،پولینڈ کی ایگا سوائٹک اور امریکا کی کوکو گف سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن میں اپنی برتری منوانے کیلئے تیار ہیں۔

ارینا سبالینکا نے کہا ہے کہ ٹینس ایک کھیل ہے اور یہی اس کی خوبصورتی ہے کہ یہاں کچھ بھی پیش گوئی کے مطابق نہیں ہوتا۔ ہر دن آپ کو خود کو ثابت کرنا پڑتا ہے ۔ میں صرف اتنا جانتی ہوں کہ میں پوری طاقت سے مقابلہ کروں گی اور اپنی فٹنس اور کھیل پر توجہ رکھوں گی۔ادھر پولینڈ کی سٹار ایگا سوائٹک کا کہنا ہے کہ وہ نہ تو عالمی نمبر ون بننے کے دباؤ میں ہیں اور نہ ہی کسی سنگ میل کو ترجیح دے رہی ہیں میں خود پر دباؤ نہیں ڈالنا چاہتی۔دوسری جانب امریکی ٹینس سٹار کوکو گف کا کہنا ہے کہ ان کا اگلا ہدف مستقل مزاجی کے ساتھ بڑے ٹورنامنٹس میں گہرائی تک جانا ہے ۔میں رواں سال تمام گرینڈ سلام ایونٹس میں اچھا پرفارم کرنا چاہتی ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں