بابر،رضوان کو ماڈرن کرکٹ سوچ کی ضرورت:رانا نوید
بگ بیش لیگ نے مجھے سکھایا کہ آسٹریلوی بڑے صاف گو کرکٹرز ہوتے ہیں
سڈنی (سپورٹس ڈیسک)سٹار بیٹر بابر اعظم کو سٹیو سمتھ کے سٹرائیک نہ دینے کے معاملے پر پاکستان کے سابق کرکٹر رانا نوید الحسن نے بگ بیش لیگ میں کھیلنے کے تجربے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ بگ بیش لیگ نے مجھے سکھایا کہ آسٹریلوی بڑے صاف گو کرکٹرز ہوتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ بگ بیش لیگ نے مجھے سکھایا کہ آسٹریلوی بڑے صاف گو کرکٹرز ہوتے ہیں۔رانا نوید الحسن نے کہا کہ بی بی ایل کا ایک لمبے عرصے تک حصہ رہنے پر میں نے دیکھا کہ بڑی لیگز کیسے کام کرتی ہیں۔ پاکستان میں ٹیم کلچر کی طرح وہاں کھلاڑیوں کو بڑے ناموں کا کوئی خوف نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی صرف صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہیں، انٹرنیشنل کرکٹرز کے ساتھ جب آپ کھیلتے ہیں تو آپ کو امپیکٹ کے لحاظ سے جانچا جاتا ہے ، سمتھ نے جو عمل کیا وہ یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ آپ کو کہاں دیکھتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو ماڈرن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی اہلیت کے بارے میں دوبارہ سوچنے کی ضرورت ہے ۔