لندن میں فیفا ویمنز چیمپئنز کپ کی چمکتی دمکتی ٹرافی کی رونمائی
لندن (سپورٹس ڈسیک ) خواتین کے کلب فٹ بال کی تاریخ میں نئے اور سنہری باب کا اضافہ کرتے ہوئے لندن میں فیفا ویمنز چیمپئنز کپ کی خوبصورت اور نئی ٹرافی کی باضابطہ رونمائی کر دی گئی۔
اس بیش قیمت ٹرافی کو پہلی بار نمائش کیلئے لندن کے ایک سکول کے بچوں کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں سکول کے طلبہ اپنے درمیان عالمی اعزاز کو دیکھ کر خوشی سے نہال ہو گئے ۔ ٹرافی کی نقاب کشائی کی تقریب میں سابق انگلش فٹ بالر اور آرسنل کی لیجنڈ الیکس اسکاٹ (MBE) اور فیفا کی چیف فٹ بال آفیسر جل ایلس نے شرکت کی۔