نووک جوکووچ کی آسٹریلین اوپن میں فتوحات کی سنچری
لندن (سپورٹس ڈیسک)عالمی نمبر چار ٹینس سٹار نووک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن میں اپنی100ویں کامیابی حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔۔
گزشتہ رو زکھیلے گئے میچ میں جوکووچ نے سپین کے پیڈرو مارٹینز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-3، 6-2 اور 6-2 سے شکست دی، میچ کا دورانیہ 2 گھنٹے سے کچھ زائد رہا۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نووک جوکووچ نے کہا کہ یہ کارکردگی شاندار تھی، ٹورنامنٹ کا آغاز درست انداز میں کرنا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے ، تاکہ ناصرف خود کو بلکہ اپنے حریفوں کو بھی واضح پیغام دیا جا سکے ۔جوکووچ نے کہا کہ 100 فتوحات حاصل کرنا ایک خوشگوار احساس ہے ، تاریخ رقم کرنا ایک بڑی ترغیب ہے ، خاص طور پر اپنے کیریئر کے آخری پانچ یا دس برسوں میں جب مجھے احساس ہوا کہ میں ریکارڈز بنا سکتا ہوں تو میں مزید بہتر ٹینس کھیلنے کے لیے متاثر ہوا۔