پاکستان سپورٹس بورڈ کا اہم اجلاس ملتوی
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ کا اہم اجلاس ملتوی، نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کی صدارت میں پی ایس بی بورڈ کا اجلاس جمعہ کو ہونا تھا جس میں پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے عہدیداران کو طلب کیا گیا تھاجبکہ بورڈ نے ایتھلیٹکس فیڈریشن سے متعلق زیرِ التوا اپیلوں پر فیصلہ کرنا تھا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے نئے شیڈول کا اعلان جلد کیا جا ئیگا۔