بنگلادیش بورڈ نے آئی سی سی کو ایک اور خط لکھ دیا

بنگلادیش بورڈ نے آئی سی سی کو ایک اور خط لکھ دیا

معاملہ آئی سی سی انڈیپینڈنٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کو بھیجنے کا کہہ دیا

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک)بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ایک اور خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں شرکت اور بھارت نہ جانے کے معاملے پر بی سی بی نے ایک اور خط لکھ دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق بی سی بی نے خط میں بنگلادیش ٹیم کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت اور بھارت نہ جانے کا معاملہ آئی سی سی انڈیپینڈنٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کو بھیجنے کا کہہ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق بی سی بی نے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے میچز ری لوکیٹ کرنے کی درخواست کی ہے اور اپنا مؤقف ایک مرتبہ پھر دہرایا ہے ۔ذرائع کے مطابق بی سی بی نے کل کے فیصلے کی روشنی میں آئی سی سی سے دوبارہ رابطہ کیا ہے اور اپنی ٹیم بھارت نہ بھجوانے کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے ۔ آئی سی سی کمیٹی کے ٹی او آرز کی شق 1.2.2 کے تحت کسی بورڈ اور آئی سی سی کے درمیان تنازع کمیٹی کو پیش کیا جاسکتا ہے ۔دوسری طرف بھارتی میڈیا نے معاملے کو ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے دائرہ اختیار سے باہر قرار دے دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں