اسلام آباد میں میراتھن ریس کا انعقاد
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)اسلام آباد میں میراتھن ریس کا انعقاد ہوا، فل میراتھن مردوں کے مقابلے میں شیر خان نے پہلی اور اسرار خٹک نے دوسری جبکہ سجاد احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
فل میراتھن خواتین کیٹیگری میں قازقستان کی سالاتنت سمپینا نے پہلی، اٹلی کی ماریا پیا نے دوسری اور عائشہ مستور بٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔