پی سی بی پوڈکاسٹ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی بیٹر عائشہ ظفر کی شرکت
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پی سی بی میں پوڈکاسٹ کے ایڈیشن کا اجرا کر دیا گیا ہے ۔ تازہ قسط میں پاکستان ویمنز ٹیم کی بیٹر عائشہ ظفر نے شرکت کی۔۔۔
جہاں انہوں نے جنوبی افریقہ کے آئندہ دورے کے لیے ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈز میں واپسی اور اپنے 11 سالہ کیریئر کے تجربات پر گفتگو کی۔ وہ اب تک 32 ون ڈے اور26 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکی ہیں اور حال ہی میں انہیں جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے پاکستان کے دونوں سکواڈز میں دوبارہ شامل کیا گیا ہے ۔