بھارت میں خطرناک وائرس،ورلڈکپ کے انعقادکو خطرہ

 بھارت میں خطرناک وائرس،ورلڈکپ کے انعقادکو خطرہ

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارت میں پھیلنے والے خطرناک وائرس نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا انعقاد خطرے میں ڈال دیا۔ ورلڈکپ کو بھارت میں نئے نیپا وائرس کے پھیلنے کے باعث خطرات کا سامنا ہے۔۔۔

 جس نے اس میگا ایونٹ کے انعقاد پر سوالات اٹھا دئیے ہیں، اگر وائرس کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے تو اس سے ایونٹ کی تیاریوں، لاجسٹکس اور سکیورٹی انتظامات پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق نیپا وائرس چمگادڑوں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا ایک مہلک زہر ہے ، جس کی شرح اموات 75 فیصد تک ہو سکتی ہے جبکہ دنیا بھر میں فی الحال اس کا کوئی مؤثر علاج موجود نہیں ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں