ویمنز پلیئرزرینکنگ میں بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی پیش رفت
ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک)ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی کے بعد بنگلہ دیش کی خواتین کھلاڑیوں نے تازہ ترین پلیئر رینکنگ میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔
اوپننگ بیٹر شرمین اختر 35ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ صوفانہ موسطری 52ویں پوزیشن پر پہنچ گئیں۔ آئرلینڈ کی کپتان گیبی لیوس 15ویں نمبر پر پہنچ گئیں، جبکہ نیدرلینڈز کی سٹیری کالس 48ویں نمبر پر پہنچ گئیں۔بولنگ رینکنگ میں بنگلہ دیشی کی سپنر رابعہ خان نے 14ویں پوزیشن حاصل کر لی۔