ورلڈ کپ، بھارت کی جانب سے سکاٹ لینڈ کیلئے بھی رکاوٹوں کا خدشہ
نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)ٹی20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی جگہ شامل کی گئی سکاٹ لینڈ کی ٹیم کے پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کو بھارت کی جانب سے ویزے جاری نہ کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔
پاکستانی نژاد فاسٹ بولر صفیان شریف کو ویزے کے اجرا میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ کرکٹ سکاٹ لینڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹروڈی لِنڈبلیڈ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کیلئے ویزا کا حصول اس وقت انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، ہم سب اس حوالے سے آئی سی سی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔