انٹر ڈویژنل باکسنگ مقابلوں کا آغاز
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)نیشنل باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں انٹر ڈویژنل باکسنگ مقابلوں کا ملک بھرمیں آغاز ہوگیا۔
پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) ناصر ٹنگ نے بتایا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں ہر ڈویژن میں بڑی تعداد میں نوجوان باکسرز اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلئے ایکشن میں دکھائی دینگے۔