چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قومی ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبارکباد
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف شاندار اور تاریخی سیریز جیتنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے۔
کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے غیرمعمولی کھیل، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے سات سال بعد آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کی، جو بلاشبہ قابلِ تحسین کامیابی ہے ۔اپنے بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تین میچوں پر مشتمل سیریز میں دو صفر کی واضح برتری کے ساتھ فتح حاصل کرنا قومی ٹیم کی محنت، لگن اور بہترین حکمتِ عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پوری قوم کے لیے خوشی اور فخر کا باعث ہے ۔