پاکستانی ٹیم کی ٹی 20ورلڈ کپ کی کٹ کی رونمائی منسوخ
دوسرے ٹی 20میچ کے ٹاس کے بعد ہونیوالی تقریب ناگزیر وجوہات پرملتوی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی ٹیم کی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کی کٹ کی رونمائی منسوخ کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق کٹ کی رونمائی گزشتہ روز دوسرے ٹی 20 میچ کے ٹاس کے بعد ہونی تھی،جسے ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر منسوخ کردیاگیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت یا بائیکاٹ کا فیصلہ نہ ہونا بھی منسوخی کا سبب ہو سکتا ہے ۔واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کا حتمی فیصلہ جمعے یا پیر کو کیا جائے گا۔اسلام آباد میں محسن نقوی نے 26 جنوری کو وزیرِ اعظم اور پی سی بی کے سرپرستِ اعلیٰ محمد شہباز شریف سے ملاقات کی تھی اور اس اہم معاملے پر رہنمائی حاصل کی تھی۔ یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے شروع ہو رہا ہے جس میں شیڈول کے مطابق پاکستان اپنے تمام میچز سری لنکا (کولمبو) میں کھیلے گا۔