دورہ جنوبی افریقہ :قومی ویمنز ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے شروع

دورہ جنوبی افریقہ :قومی ویمنز ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے شروع

10فروری سے شروع ہونیوالی سیریز میں فاطمہ ثنا سکواڈز کی قیادت کریں گی

 لاہور(سپورٹس ڈیسک )دورہ جنوبی افریقہ کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا مختصر تربیتی کیمپ کل پیر سے شروع ہوگا، آج شام تک کیمپ میں ویمن کرکٹرز رپورٹ کریں گی۔دونوں ممالک کے درمیان پانچ برس کے بعد 10فروری سے شروع ہونے والی سیریز میں فاطمہ ثنا ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈز کی قیادت کریں گی، سیریز کامقصد آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری ہے ۔منتخب سکواڈ کا کیمپ6 فروری تک نیشنل سٹیڈیم کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں منعقد ہوگا،مینٹور اور ہیڈ کوچ وہاب ریاض کی زیر نگرانی عمران فرحت، عبد الرحمن، عبدالمجید سمیت دیگر کوچنگ اسٹاف کھلاڑیوں کو حتمی تربیت فراہم کرے گا،کیمپ کے اختتام پر پاکستان ویمن سکواڈ اپنی منزل کی جانب روانہ ہو جائیگا۔جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے ڈے اینڈ نائٹ میچز پوچف سٹروم، بینونی اور کمبرلے میں کھیلے جائیں گے ،ون ڈے سیریز سے قبل کمبرلے میں 50 اوورز کا وارم اپ میچ ہوگا،ون ڈے میچز بلوم فونٹین، سینچورین اور ڈربن میں کھیلے جائیں گے ،دوسرا ون ڈے میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم 2021 کے بعد پہلی بار دو طرفہ سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کا دورہ کریگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں