نیشنل ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ ،معیز ارسلان نے مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک ) معیز ارسلان نے یہاں لیزر سٹی بالنگ کلب، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز میں نیشنل ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 2026 کا مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا ہے۔
جبکہ ایان بھٹی اور علی نعمان نے چیمپئن شپ میں بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان، سرپرست اعلی محمد امجد حسن قریشی اور خیبر پختونخوا ٹین پن بالنگ ایسوسی ایشن کے صدر آصف اورکزئی بھی موجود تھے ۔معیز ارسلان نے 430 پوائنٹس کے ساتھ مردوں کا ٹائٹل جیتا جبکہ ایان بھٹی نے 407 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور علی نعمان نے 371 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ میں احمر سلڈیرا نے 356 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔