سابق کپتان شعیب ملک کی44ویں سالگرہ آج
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) معروف کرکٹر اور سابق کپتان شعیب ملک کی44ویں سالگرہ (آج)یکم فروری اتوار کو منائی جائے گی۔
اس سلسلے میں کرکٹ کے شائقین اور شعیب ملک کے مداحوں کی جانب سے سالگرہ کی تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا جہاں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور شعیب ملک کی درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔شعیب ملک یکم فروری 1982ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔