قومی باکسر عثمان وزیر بھارتی باکسر کو پچھاڑنے کیلئے تیار
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی اگلی انٹرنیشنل فائٹ کا اعلان کر دیا ہے ، جس میں وہ بھارت کے باکسر مہیش کے مدمقابل ہوں گے ۔
اس حوالے سے عثمان وزیر نے کہاکہ بھارت کے باکسر مہیش کے خلاف اگلی فائٹ تھائی لینڈ میں لڑوں گا۔ یہ میری اٹھارویں انٹرنیشنل فائٹ ہے جس میں بھارت کو ایک بار پھر شکست دینے کیلئے تیارہوں۔ عثمان وزیر 28فروری کو بھارتی حریف کے خلاف رنگ میں اتریں گے جس کے لیے انہوں نے شائقین اور باکسرز سے سپورٹ کی درخواست کی ہے ۔