بھارت کیخلاف نہ کھیلنے کا فیصلہ حکومت کا ہے :سلمان آغا
ہم ورلڈکپ کیلئے جا رہے ہیں، جو بورڈکہے گا ہمیں وہی کرنا ہے ،قومی کپتان پاکستان نے ہمیں آؤٹ کلاس کیا،بیٹھ کر سوچیں گے کیا غلطیاں ہوئیں،مارش
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ہم ورلڈکپ کیلئے جا رہے ہیں، جو بورڈکہے گا ہمیں وہی کرنا ہے ۔آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف نہ کھیلنے کا فیصلہ حکومت کا ہے ۔سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ٹیم نے تینوں شعبوں میں اچھا پرفارم کیا ہے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ بابر اعظم پر سوشل میڈیا پر دباؤ نہیں ڈالنا چاہیے تاکہ وہ اسی طرح رنزکرتے رہیں ۔ آسٹریلوی قائد مچل مارش نے کہا کہ ہم سیریز جیتنے کے مقصد سے آئے تھے ، تاہم شکست کے بعد کافی مایوسی ہوئی،بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں پاکستان نے ہمیں آؤٹ کلاس کیا۔ بیٹھ کر سوچیں گے کہ ہم سے کہاں پر کیا غلطیاں ہوئیں۔