ایشون کی ورلڈ کپ میں پاکستان کے جیتنے کی پیشگوئی

 ایشون کی ورلڈ کپ میں پاکستان کے جیتنے کی پیشگوئی

نئی د ہلی (سپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی کھلاڑی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے جیتنے کی حیران کن پیشگوئی کی ہے جن کا بیان وائرل ہو گیا ہے۔سابق بھارتی سپنر روی چندرن ایشون نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کے امکانات کو روشن قرار دیا۔

ایشون نے کہا کہ ان کی رائے شاید سب کو پسند نہ آئے ، مگر وہ اسے خالصتاً کرکٹ کے زاویے سے دیکھ رہے ہیں۔ ایشون کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی طاقت اس کی اوپننگ جوڑی ہے ، جس میں صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب شامل ہوں گے جبکہ بابر اعظم مڈل آرڈر میں بیٹنگ کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ صائم ایوب پاور پلے کے دوران جارحانہ بیٹنگ سے حریف بولرز پر دباؤ ڈالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جو ٹیم کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے ۔بولنگ کے شعبے پر بات کرتے ہوئے ایشون نے شاہین شاہ آفریدی کی پاور پلے میں کارکردگی کو سراہا انہوں نے ابرار احمد اور محمد نواز کو بھی مؤثر بولرز قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں