ورلڈ کپ ،گروپ ڈی میں کوئی ٹیم سابقہ فاتح نہیں

ورلڈ کپ ،گروپ ڈی میں کوئی ٹیم سابقہ فاتح نہیں

گروپ سی میں پہلی بار اٹلی کی ٹیم شامل، سکاٹ لینڈ ساتویں مرتبہ شریک

اسلام آباد( سپورٹس رپورٹر) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا آج سے انڈیا و سری لنکا میں آغاز ہورہاہے ۔ گرین شرٹس سمیت6ٹیمیں افتتاحی روز میدان میں اتریں گی۔ گروپ اے میں پاکستان، انڈیا، امریکہ، ہالینڈ اور نمیبیا کی ٹیمیں شامل ہیں، اس گروپ میں آج افتتاحی روز پاکستان کولمبو میں ہالینڈ کا مقابلہ کرے گا۔ گروپ بی کے تمام میچز سری لنکا میں ہونگے ، اس گروپ میں دو سابق چیمپئنز میزبان سری لنکا اور آسٹریلیا کیساتھ زمبابوے ، آئرلینڈ اور عمان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ گروپ سی کا آغازبھی آج ایک سنسنی خیز ٹرپل ہیڈر کے طور پر سکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیزکے میچ سے ہوگا۔

اس گروپ میں بھی دو سابق چیمپئنز انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیساتھ نیپال، سکاٹ لینڈ اور پہلی بار ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کھیلنے والی اٹلی کی ٹیم شامل ہے ۔ سکاٹ لینڈ ٹورنامنٹ میں ساتویں مرتبہ شریک ہے ۔گروپ ڈی اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس گروپ میں کوئی سابقہ فاتح نہیں ہے ، گروپ میں جنوبی افریقہ،نیوزی لینڈ ،افغانستان،کینیڈا اور یو اے ای کی ٹیمیں شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں