اسلام آباد حملے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر دل رنجیدہ ہے :رضوان
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
ایکس پر جاری اپنے بیان میں محمد رضوان نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے افسوسناک حملے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر دل انتہائی رنجیدہ ہے ، اس المناک گھڑی میں میری تمام تر ہمدردیاں اور دعائیں شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ ہماری ارضِ پاک کی حفاظت فرمائے ۔