پاکستان نے پاور دکھادی اب کرتے رہو جو کرنا ہو:توصیف

پاکستان نے پاور دکھادی اب کرتے رہو جو کرنا ہو:توصیف

کراچی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق کرکٹر توصیف احمد نے کہا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے اقدامات کے جواب میں حکومتِ پاکستان کا فیصلہ بالکل درست ہے ، پاکستان نے اپنی پاور دکھادی اب کرتے رہو جو کرنا ہو۔۔۔۔

 ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت پیسے کے زور پر ٹیموں کو دباؤ میں نہیں لا سکتا۔توصیف احمد نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بنگلہ دیش کو سپورٹ کرنا اور نہ کھیلنے کا فیصلہ بالکل صحیح ہے ، انہوں نے بھارت کو موجودہ صورتحال کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ بھارت پیسے اور دباؤ کے ذریعے کرکٹ میں سیاست کر رہا ہے ، انہوں نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر جانبدارانہ رویہ اپنائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں