بھارتی سٹیڈیم میں بچی ہوئی کولڈ ڈرنکس پلائی جانے لگی
ممبئی (سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ سٹیڈیم سے سامنے آنے والی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا کو طیش دلا دیا۔
وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں مبینہ طور پر صفائی اور حفظانِ صحت کی سنگین خلاف ورزی دکھائی گئی ہے جس میں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کولڈ ڈرنک کے ایک پروموشنل سٹال پر موجود وینڈرز استعمال شدہ کاغذی کپوں میں بچ جانے والا سافٹ ڈرنک جمع کر کے ایک بڑے کنٹینر میں انڈیل رہے ہیں، اور بظاہر بعد میں بوتلیں دوبارہ بھر کر فروخت کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اسٹیڈیم کے کسی اونچے مقام سے بنائی گئی فوٹیج میں عملہ نہایت احتیاط سے کپوں میں موجود باقی ماندہ مشروب کو ایک بڑے بوتل میں منتقل کر رہا ہے ۔