پاکستان 6اوورز میں اچھاکھیل لے تو جیت یقینی:صہیب مقصود
پاک بھارت میچز کے بغیر عالمی کرکٹ نہیں چل سکتی:کرکٹرکی دنیا نیوزسے گفتگو
ملتان ( نعمان خان بابر سے ) قومی کرکٹر صہیب مقصود نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے میچز کے بغیر انٹرنیشنل کرکٹ نہیں چل سکتی اور انڈیا کی ٹیم پوٹینشل کے ساتھ نہیں کھیل رہی اس لئے پاکستانی ٹیم پہلے چھے اوورز بیٹنگ یا باؤلنگ بہتر کر لے تو پاکستان ہر صورت جیت سکتا ہے ، ملتان میں دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صہیب مقصود کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کو پہلے چھے اوورز میں وکٹیں مل گئیں تو پھر نواز ، ابرار اور عثمان طارق بھی خطرناک ہو جائیں گے تاہم صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب کے ساتھ ساتھ باقی کھلاڑیوں کو بھی بہتر پرفارم کرنا ہو گا ،پاکستان کے بغیر انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہو سکتی ہے اسی لئے انڈیا کو گھٹنے ٹیکنے پڑ گئے اور امید ہے کہ پاکستانی ٹیم عمدہ پرفارمنس سے میچ ضرور جیتے گی جس کے لئے پوری قوم ہی قومی ٹیم کی کامیابی کے لئے دعا گو ہے ۔