محمد عامر نے بھارتی بیٹر ابھیشک شرما کو سلاگر قرار دے دیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے بھارتی اوپننگ بیٹر ابھیشک شرما کو سلاگر قرار دے دیا۔
محمد عامر کا کہنا ہے کہ اب تک جو کچھ میں نے دیکھا ہے ، اس کے مطابق ابھیشک شرما ایک سلاگر دکھائی دیتے ہیں جو ہر گیند کو مارنے کی کوشش کرتے ہیں، اگر گیند بلے پر لگ جائے تو ٹھیک، ورنہ ناکامی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ ان کی بیٹنگ میں مضبوط تکنیک نظر نہیں آتی بلکہ انداز ایسا ہوتا ہے جیسے صرف گیند ملے اور زور سے شاٹ کھیلا جائے ۔