ساجد خان پی ایس ایل میں منتخب نہ ہونے پر افسردہ

 ساجد خان پی ایس ایل میں منتخب نہ ہونے پر افسردہ

ساجد خان پی ایس ایل میں منتخب نہ ہونے پر افسردہ 11 سالوں سے پی ایس ایل میں موقع نہ ملنا فطری طور پر مایوس کن،سپنر

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ساجد خان پی ایس ایل میں منتخب نہ ہونے پر افسردگی کا اظہار کیا ہے ۔قومی کرکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ایس ایل میں منتخب نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ساجد خان نے لکھا کہ 11 سالوں سے میں ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل بہترین پرفارمنس دے رہا ہوں اور اپنے علاقے اور ڈیپارٹمنٹ دونوں کے لیے اعلیٰ ترین سطح پر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا رہا ہوں۔کرکٹر نے لکھا کہ شاندار پرفارمنس کے باوجود مجھے مسلسل 11 سالوں سے پی ایس ایل میں موقع نہیں دیا جا رہا، بطور پروفیشنل کرکٹر یہ فطری طور پر مایوس کن ہے ۔ساجد خان نے مزید لکھا کہ اب بھی میری توجہ کارکردگی پر ہے ، میں سخت محنت جاری رکھوں گا اور باقی لوگوں کو فیصلہ کے حوالے سے چھوڑ دوں گا۔واضح رہے گزشتہ دنوں پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کیلئے کھلاڑیوں کی پہلی بار نیلامی کی گئی جس میں تمام 8 فرنچائزز نے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو اپنے سکواڈ کا حصہ بنایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں