چھٹی ایشین بیچ گیمز 22 اپریل سے چین میں شروع ہو گی
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)چھٹی ایشین بیچ گیمز 22 اپریل سے چین میں شروع ہو گی اور پاکستان گیمز میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریگا۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا نے گیمز میں کبڈی کے ایونٹ میں تیرہ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔
اس سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے ۔کھلاڑیوں کو قومی کوچز بادشاہ گل اور راحت مسعود علی جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں۔