پی سی بی کی سالانہ رپورٹ کو دستاویزی شکل دیدی گئی

پی سی بی کی سالانہ رپورٹ کو دستاویزی شکل دیدی گئی

اسلام آباد( سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ میں ڈائریکٹر جنرل محمد یاسر پیرزادہ کی تعیناتی کے بعد سے آنے والی بڑی ادارہ جاتی تبدیلیوں کی سالانہ رپورٹ کو دستاویزی شکل دے دی گئی ہے ۔

 دو دہائیوں میں پی سی بی کی پہلی جامع سالانہ رپورٹ میں کہا گیا کہ بورڈ اب روایتی انتظامی امور سے نکل کر ایک کارکردگی پر مبنی، شفاف اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود پر مرکوز ادارے میں تبدیل ہو چکا ہے ۔ 847 کھلاڑیوں کے لیے تربیتی کیمپوں کا انعقاد اور خصوصی ڈائٹ الاؤنس 2,000 روپے سے بڑھا کر 3,000 روپے یومیہ فی کھلاڑی کیا گیا۔ پاکستان اینٹی ڈوپنگ بورڈ کو مضبوط بناتے ہوئے ٹیسٹنگ اور آگاہی پروگراموں میں وسعت لائی گئی۔ انتظامی امور میں شفافیت کے لیے ای آفس پری آڈٹ سسٹم، چیف فنانشل آفیسر کا تقرر اور پروکیورمنٹ کے لیے ای پیڈز پلیٹ فارم کا استعمال شروع کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں