سری لنکا کرکٹ کی محسن نقوی کے اعزاز میں تقریب

 سری لنکا کرکٹ کی محسن نقوی کے اعزاز میں تقریب

کولمبو (سپورٹس ڈیسک)کولمبو میں سری لنکا کرکٹ کی جانب سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کھیل کے فروغ کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

 اس موقع پر سری لنکا کرکٹ کے صدر شامئے سلوا اور دیگر عہدیداران نے محسن نقوی سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔تقریب میں سری لنکن وزیر کھیل سنیل سناوی، سیکرٹری دفاع سمپاتھ تویا کونتھسے ، چیف ایگزیکٹو آفیسر سری لنکا کرکٹ ایشلے ڈی سلوا، سجیوا گوڈالیاڈا اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔ دونوں کرکٹ بورڈز نے کرکٹ کے فروغ اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ محسن نقوی نے شاندار میزبانی پر سری لنکا کرکٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کولمبو آکر انہیں بے حد خوشی ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ روابط مزید مستحکم ہوں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں