قومی ٹیم میں 5سپنرز مگر سپن کوچ نہیں:شاہد آفریدی

 قومی ٹیم میں 5سپنرز مگر سپن کوچ نہیں:شاہد آفریدی

قومی ٹیم میں 5سپنرز مگر سپن کوچ نہیں:شاہد آفریدی کسی نے پاکستان کے بولنگ اور بیٹنگ کوچ کا نام بھی شاید نہ سنا ہوگا، انٹرویو

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے مینجمنٹ سے سوال کیا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کھیلنے والی قومی ٹیم میں 5 سپنرز مگر سپن بولنگ کوچ کہاں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کسی نے پاکستان کے بولنگ اور بیٹنگ کوچ کا نام بھی شاید نہ سنا ہوگا، بولنگ کوچ نے کیا کام کیا، ہمارا سپن کوچ کون ہے ۔انھوں نے کہا کہ سپنرز کا کوئی کوچ نہیں ہے اور ہم ورلڈکپ میں 4، 5، 6 سپنرز لیکر گئے ہیں، ہمیں پتا ہے کہ وہاں سپن کنڈیشن ہے اور ہمارا سپن کوچ کوئی نہیں ہے ۔سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ کوئی شاداب کو بتانے والا نہیں ہے کہ اتنے عرصے سے اسے کیا مسائل درپیش ہیں، یہ سوچنے والی بات ہے ۔شاہد خان آفریدی نے کہا کہ آپ ٹیم میں ڈیڑھ فاسٹ بولر کھلا رہے ہو تو فاسٹ بولر کا کوچ موجود ہے ، ایونٹ کیلئے چار پانچ سپنر لے کر گئے ہیں لیکن ان کا کوئی کوچ نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں