گلین میکسویل پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹ کا ایک بڑا نام پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گیا، حیدر آباد کنگزمین نے جارح مزاج بیٹر گلین میکسویل کو سائن کرلیا۔
گلین میکسویل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کھیلنے اور حیدرآباد کی نمائندگی کرنے پر خوش ہوں، پاکستان سے ہمیشہ بہت پیار ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ٹیم کی نمائندگی کرنا فخر کی بات ہے ۔واضح رہے کہ گلین میکسویل نے اس سے قبل بھارتی لیگ آئی پی ایل کھیلنے سے معذرت کی تھی۔