ویمنز ایشیاکپ رائزنگ سٹارز سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست

ویمنز ایشیاکپ رائزنگ سٹارز  سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست

بینکاک (سپورٹس ڈیسک)ویمنز ایشیاکپ رائزنگ سٹارز کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کو 54 رنز سے شکست دے دی۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی ٹیم 111 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایونٹ کے کم ترین سکور 56 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بنگلادیش کی جانب سے سنجیدہ اختر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں