قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر عائد2سالہ پابندی ختم

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر عائد2سالہ پابندی ختم

ہاکی کی بحالی کیلئے پرامید ہوں،ٹیم مینجمنٹ کو منظم کیا جائے گا،محی الدین وانی کھلاڑی مکمل طور پر تربیت ،میچز پر توجہ مرکوز کریں، عبوری صدر کی گفتگو

 اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر))پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عبوری صدر محی الدین وانی نے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر عائد دو سال کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ فیڈریشن کے سابق صدر نے مستعفی ہونے سے پہلے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر دو سال کی پابندی عائد کی تھی۔سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عبوری صدر محی الدین وانی نے کہا کہ وہ ہاکی کی بحالی اور مضبوطی کیلئے پرامید ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ کو نئے سرے سے منظم کیا جائے گا۔ کھلاڑی مکمل طور پر تربیت اور میچز پر توجہ مرکوز کریں۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ فیڈریشن کی نئی قیادت کیلئے شفاف انتخابات کرائے جائیں گے ۔ تمام فیصلوں میں شفافیت اور انصاف کو ترجیح دی جائے گی۔محی الدین وانی نے کہا کہ ہاکی کی عظمت کو دوبارہ قائم کرنا ہوگا۔ تمام ادارے قومی کھیل کی بحالی کیلئے ہم آہنگ ہیں، گورننس میں بہتری اور نجی شعبے کی شراکت داری کے ذریعے کھلاڑیوں کی مکمل حمایت کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں