نئے کوچز کی نگرانی میں قومی ہاکی ٹیم کی کل مصر روانگی
نئے کوچز کی نگرانی میں قومی ہاکی ٹیم کی کل مصر روانگی ورلڈکپ کوالیفائرز میں بہترین پرفارمنس دینا ہدف ہے ،کپتان عماد بٹ
لاہور(سپورٹس ڈیسک)نئے کوچز کی نگرانی میں پاکستان ہاکی ٹیم کل سے مصر کیلئے روانہ ہوگی۔ آٹھ سال بعد پاکستان ٹیم کے ورلڈ کپ میں جگہ پانے کے روشن امکانات ہیں۔ کپتان عماد بٹ نے مطالبات پورے ہونے پر خوشی کا اظہارکیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی اوروزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری عبوری صدر ہاکی فیڈریشن محی الدین وانی معاملات کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں۔عماد بٹ نے کہا کہ پرانے کوچز کی جگہ نئی ٹیم انتظامیہ کا تقررہونے پر اب ٹیم کا ماحول بہت اچھا ہے ، رمضان میں رات کو ٹریننگ سیشن جاری ہے ، سب کھلاڑی بہت محنت کررہے ہیں، مصر میں یکم مارچ سے سات مارچ تک ورلڈکپ کوالیفائرز میں بہترین پرفارمنس دینا ہدف ہے ۔کپتان نے کہا کہ ایک لمبے وقفے کے بعد پاکستان کے پاس ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے کا یہ سنہری موقع ہے ، قوم کو خوشیاں دینے کی پوری کوشش کریں گے ۔