ورلڈ کپ سپر 8،آج انگلینڈ اور نیوزی لینڈ مد مقابل
کولمبو (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام مینز ٹی 20ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں آج مزید ایک میچ کھیلا جائے گا۔
جس میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سری لنکن دارالحکومت کولمبو کے آر پریما داسا سٹیڈیم میں نبرد آزما ہوں گی۔یہ ورلڈ کپ کا 49واں میچ ہوگا ۔