نجی زندگی پر بات ، شعیب کا قانونی کارروائی کا اعلان

نجی زندگی پر بات ، شعیب کا قانونی کارروائی کا اعلان

پرائیویسی کی خلاف ورزی یا ساکھ کو نقصان پہنچانا حد سے تجاوز ہے :سابق کپتان

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ان کی نجی زندگی پر بات کرنیوالوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں شعیب ملک نے کہا کہ میری اپیل ہے کہ ذاتی زندگی کے حوالے سے قیاس آرائیاں اور جوکس بند کردیں، ورنہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔اپنے پیغام میں شعیب ملک نے کہا کہ ان کی پہلی شادی 2023 میں ختم ہوئی اور باہمی رضامندی سے انہوں نے اپنے بچے کی مشترکہ پرورش کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد ہی وہ دوبارہ شادی کے بندھن میں بندھے ۔ وہ ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھتے آئے ہیں، لیکن اب ان کی خاموشی کا بعض افراد نے غلط استعمال کیا ہے ۔ ان کی موجودہ اہلیہ پر بھی بے بنیاد تنقید کی گئی، جو ناقابل قبول ہے کیونکہ ان کی اہلیہ ان معاملات میں شامل نہیں تھیں۔ عوامی شخص ہونے کے ناطے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، لیکن پرائیویسی کی خلاف ورزی یا ساکھ کو نقصان پہنچانا حد سے تجاوز ہے ۔انہوں نے عوام اور مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی ذاتی زندگی یا کسی اور کی ذاتی زندگی کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے سے گریز کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں