بنگلہ دیش کیلئے اڑان بھری مگر تمام فلائٹس جدہ آگئیں:مشفیق الرحیم
ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشفیق الرحیم نے کہا ہے کہ میں ہزاروں مسافروں کے ساتھ جدہ ایئر پورٹ پر موجود ہوں۔
ایک بیان میں مشفیق الرحیم نے کہا کہ چند روز قبل عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب آیا تھا، اب واپس بنگلہ دیش جا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمرہ ادا کر لیا ہے ، دبئی کے راستے وطن واپسی جا رہا تھا، اڑان بھری تھی مگر تمام فلائٹس جدہ آگئیں۔ اب ہزاروں مسافروں کے ساتھ جدہ ایئر پورٹ پر موجود ہوں۔