اولڈ ٹریفوڈ سٹیڈیم پہلی بار اذان وافطار،ویڈیوز وائرل
مانچسٹر(سپورٹس ڈیسک )برطانیہ کے تاریخی فٹبال سٹیڈیم اولڈ ٹریفورڈ میں پہلی بار اذان کی آواز گونجنے کا منفرد اور تاریخی منظر دیکھنے میں آیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ تقریب انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے تعاون سے منعقد کی گئی جس میں درجنوں مسلم مداحوں اور مہمانوں نے شرکت کی۔اس تاریخی لمحے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور اسے بین المذاہب ہم آہنگی اور شمولیت کی علامت قرار دیا گیا،سٹیڈیم میں نہ صرف اذان دی گئی بلکہ رمضان کی مناسبت پر مانچسٹر یونائیٹڈ نے اجتماعی افطار کا اہتمام بھی کیا گیا۔یہ افطار مانچسٹر یونائیٹڈ مسلم سپورٹرز کلب کے تعاون سے منعقد کی گئی جس میں قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کی گئی جس میں تقریب میں مراکش کے بین الاقوامی فٹبالر نتصیر مزروئی بھی شریک ہوئے جو 2024 میں جرمن کلب بائرن میونخ سے مانچسٹر یونائیٹڈ میں شامل ہوئے تھے ۔تقریب میں مانچسٹر یونائیٹڈ اکیڈمی کے کوچ عمران حامد نے بھی شرکت کی۔ مسلم سپورٹرز کلب کے صدر آصف محمود نے اس موقع کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اولڈ ٹریفورڈ میں افطار اور اذان کا انعقاد مسلم شائقین کے لیے ایک دیرینہ خواب کی تعبیر ہے ۔