نجی زندگی پر گفتگو، شعیب ملک کا قانونی کارروائی کرنے کا اعلان
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی نجی زندگی پر بات کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے پر جاری اپنے بیان میں شعیب ملک نے کہا کہ میری اپیل ہے کہ ذاتی زندگی کے حوالے سے قیاس آرائیاں اور مذاق بند کر دیں، ورنہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ شعیب ملک نے کہا کہ ان کی پہلی شادی 2023 میں ختم ہوئی اور باہمی رضامندی سے انہوں نے اپنے بچے کی مشترکہ پرورش کرنے کا فیصلہ کیا۔