گواسکر، روی شاستری کی ورلڈ کپ انتظامات پر سخت تنقید
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر اور روی شاستری نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سُپر ایٹ مرحلے میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ کے دوران ڈرنکس بریک میں ہونے والے لیزر شو کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ اچانک روشنی تبدیل ہونے سے بیٹرز کی توجہ اور نظر متاثر ہو سکتی ہے ۔ گواسکر نے کہا اندھیرے کے بعد دوبارہ تیز روشنی میں آنکھوں کو ایڈجسٹ کرنا آسان نہیں ہوتا۔اُنہوں نے سوال اٹھایا کہ عالمی ٹورنامنٹ جیسے سنجیدہ مقابلے میں اس قسم کی تفریح کی ضرورت کیوں ہے ؟روی شاستری نے بھی گواسکر کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے وقفے کے بعد دوبارہ مکمل توجہ کے ساتھ کھیل میں واپس آنا آسان نہیں ہوتا، خاص طور پر جب میچ انتہائی اہم مرحلے میں ہو۔