باسکٹ بال : آرمی وائٹس، واپڈا گرین، نیوی، ائیر فورس کی کامیابیاں
واپڈا ریڈ ، پولیس ،آرمی گرین ،پولیس وائٹس کوشکست،و یمنز میں آرمی ریڈکی جیت
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر )فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ پاک چائنہ فرینڈشپ کپ آل پاکستان تھری بائی تھری باسکٹ بال چیمپئن شپ میں آرمی وائٹس، واپڈا گرین، نیوی اور ائیر فورس نے حریف ٹیموں کو شکست دیکر ڈیپارٹمنٹل کیٹیگری میں کامیابیاں حاصل کر لی۔ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پرمنعقدہ ایونٹ کے دلچسپ مقابلے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آبادمیں جاری ہیں۔ ڈیپارٹمنٹل مقابلوں آرمی وائٹس نے واپڈا ریڈ کو 13 کے مقابلے میں 21 پوائنٹس سے شکست دی جبکہ نیوی اے نے پولیس کو اکیس پانچ سے ، واپڈا گرین نے آرمی گرین کو 17-20 سے ،پاکستان ائیر فورس نے پولیس وائٹس کو 6-22پوائنٹس سے شکست دی۔و یمنز کیٹیگری میں آرمی ریڈ نے ٹیم الفا کو 2 کے مقابلے میں 15 پوائنٹس سے ہرایا جبکہ واپڈا بی نے ڈولفنز کو 2-19 سے نسٹ نے اسلام آباد ٹائٹنز کو 1-17 سے اسلام آباد بلز نے الفا بی کو 6-14 سے لائیکنز نے واہ سپرنگ کو 2-11پوائنٹس سے ہرایا۔ ایونٹ کے پہلے روز پاکستان سپورٹس بورڈ کیڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سید نویدالرحمن اور دیگر شخصیات نے میچز دیکھے ۔