صاحبزادہ فرحان آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ
لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا، پاکستان کے صاحبزادہ فرحان سرفہرست ہیں۔
آئی سی سی کے میگا ایونٹ کی ٹیم میں پاکستان کے صاحبزاد فرحان کو شامل کیا گیا ہے ، وہ ٹورنامنٹ کے 7 میچز میں 383 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے ہیں۔ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں ورلڈ کپ فائنل کھیلنے والی نیوزی لینڈ کا کوئی پلیئر شامل نہیں ہے جبکہ ایونٹ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے سنجو سیمسن، ایشان کشن، پانڈیا اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔انگلینڈ کے ول جیکس اور عادل رشید، جنوبی افریقا کے لنگی اینگیڈی اور مارکرم، زمبابوے کے بلیسنگ موزرابانی اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر شامل ہیں۔میگا ایونٹ کی ٹیم میں 12ویں کھلاڑی کے طور پر امریکا کے شاڈلے وان شاکوائک کو شامل کیا گیا ہے ۔