انڈین ویلز ٹینس :الکاراز ،جوکووچ چوتھے راؤنڈ میں داخل

 انڈین ویلز ٹینس :الکاراز ،جوکووچ چوتھے راؤنڈ میں داخل

پولینڈ کی ایگا سوائٹک خواتین مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

کیلیفورنیا (سپورٹس ڈیسک)سپین کے ٹینس سٹار و ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز اور سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار نووک جوکووچ اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔ الکاراز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی آرتھر رنڈرکنچ کو شکست دی جبکہ جوکووچ نے میزبان حریف الیگزینڈر کواسک کو سخت مقابلے کے بعد ہر اکر ٹاپ 16 راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔ پولینڈ کی ٹینس سٹار ایگا سوائٹک خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں ۔ 24 سالہ پولینڈ کی ٹینس کھلاڑی نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے میچ میں 30 سالہ یونانی حریف ٹینس کھلاڑی ماریہ سکاری کو شکست دے کر نہ صرف ڈبلیو ٹی اے ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹاپ 16 راؤنڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا ۔ ٹورنامنٹ میں ایگا سوائٹک نے یونان کی حریف ٹینس کھلاڑی ماریہ سکاری کو سٹریٹ سیٹس میں3-6 اور 2-6سے شکست دی ،پری کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ جمہوریہ چیک کی حریف ٹینس سٹار کیرولینا موچووا سے ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں