کوئی پاکستانی کرکٹ ویب سائٹ کا ایوارڈز نہ جیت سکا

 کوئی پاکستانی کرکٹ ویب سائٹ کا ایوارڈز نہ جیت سکا

ایوارڈز حاصل کرنیوالوں میں 8 بھارتی ، 3 آسٹریلوی اور 2 افریقی شامل

دبئی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کا کوئی کرکٹر کرکٹ ویب سائٹ کا 2025 کا ایوارڈ نہ جیت سکا۔کرکٹ ویب سائٹ نے ایوارڈز 2025 جیتنے والے مردو خواتین کرکٹرز کی فہرست جاری کر دی۔ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں 8 بھارتی، 3 آسٹریلوی اور 2 ساتھ افریقی کرکٹر شامل ہیں جبکہ بنگلا دیش اور افغانستان کے ایک ایک کرکٹر نے ایوارڈ جیتا ہے ۔2025 میں آئی سی سی ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں نے تمام کیٹیگریز میں ایوارڈز جیتے ۔ٹیسٹ بیٹنگ ایوارڈ ایڈن مارکرم، ٹیسٹ بولنگ ایوارڈ مچل سٹارک نے جیتا، ون ڈے بیٹنگ ایوارڈ ابراہیم زدران اور بولنگ ایوارڈ ورون چکرورتھی نے حاصل کیا۔ٹی ٹونٹی بیٹنگ ایوارڈ فل سالٹ اور بولنگ ایوارڈ کلدیپ یادیو نے حیتا، ٹی ٹونٹی لیگز بیٹنگ مچل اوون اور ٹی ٹونٹی لیگ بولنگ کا ایوارڈ تسکین احمد کو ملا۔اسی طرح مینز کپتان کا اعزاز جنوبی افریقا کے ٹیمبا باووما نے حاصل کیا، ویمنز ون ڈے بیٹنگ جمیمہ روڈ ریگز اور ون ڈے بولنگ میں دیپتی شرما نے ایوارڈ جیتا۔ادھر ویمنز ٹی ٹونٹی بیٹنگ سمرتی مندھنا اور بولنگ میں شری چرانی نے ایوارڈ جیتا، ویمنز ٹی ٹونٹی لیگ بیٹنگ ہرمن پریت کور اور بولنگ میں کرانتی گود نے ایوارڈ جیتاجبکہ ویمنز کپتان کا ایوارڈ ہرمن پریت کور اور ڈیبیو ایوارڈ شری چرانی کے نام رہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں